۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ خمسہ مجالس کے لئے شہر ممبئی تشریف لائے شہر لکھنؤ کے مایہ ناز عالم دین اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی ہاشم عابدی کو حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خمسہ مجالس کے لئے شہر ممبئی تشریف لائے شہر لکھنؤ کے مایہ ناز عالم دین اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی ہاشم عابدی کو حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی جانب سے لکھنؤ کے معروف عالم دین کی خدمت میں سپاس نامہ

اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ اردو کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمود حسن رضوی نے مولانا سید علی ہاشم عابدی کا استقبال کرتے ہوئے موصوف کا حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک عرصہ دراز سے جڑے رہنے اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون کی امید ظاہر کرتے ہوئے ایک سپاس نامہ پیش کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مَنْ لَمْ يَشْكُرِ الْمُنْعِمَ مِنَ الْمَخْلُوقِينَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ عَزَّ وَ جَل‏

جو مخلوق کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ خالق کا شکر گزار بھی نہیں ہوتا

محترم جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی ہاشم عابدی

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

حوزہ نیوز ایجنسی ایک ایسا خبر رساں ادارہ ہے جو نہ صرف عالم تشیع بلکہ تمام عالم اسلام کی موثق اور قابل اعتماد خبروں کو مومنین تک پہنچانے کو اپنا فرض سمجھتا ہے، دنیا بھر کے علمائے کرام اس پلیٹ فارم سے منسلک ہیں اور مومنین بھی تیزی سے جڑ رہے ہیں، یہ ادارہ تمام حوزات علمیہ کا ترجمان ہے اور مذہب حقہ کی نشر اشاعت میں اپنی تمام تر کوششیں کر رہا ہے اور بفضل خدا وند متعال اور معصومین علیہم السلام یہ خدمت اسی طرح جاری و ساری رہے گی۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

حوزہ نیوز ایجنسی- اردو

حوزہ  نیوز ایجنسی کی جانب سے لکھنؤ کے معروف عالم دین کی خدمت میں سپاس نامہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .